ہیکروں نے سرورزسے کمپنیوں کا ڈیٹا اڑالیا اور پروگرامنگ سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے پورا سسٹم برباد کردیا، لاجسٹک ،چپ میکر کمپنی اور انشورنس کمپنیاں شامل
حملے کا مقصد اسرائیل کو بھیجے گئے پیکجوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے،لاجسٹک کمپنی، امریکا کی وزارت خزانہ اور محکمہ تجارت کے ڈیٹا میں بھی نقب لگ گئی
تل ابیب /واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی 40 بڑی فرموں کے آن لائن ڈیٹا پرسائبر حملہ نے کھلبلی مچادی، ہیکروں نے سرورزسے کمپنیوں کا ڈیٹا اڑالیا اور پروگرامنگ سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے پورا سسٹم برباد کردیا ، اسرائیلی لاجسٹک اینڈ مشن سروسز کمپنی اورین ،چپ میکر کمپنی اور انشورنس کی کمپنیوں نے سائبر حملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ ان کا ڈیٹا صاف کردیا گیا،س سلسلے میں اسرائیل کی اسٹاک ایکسچینج کو اپنی رپورٹ بھی پیش کردی ہے، امیٹل کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیل میں کسٹم کلیئرنس کے شعبے میں کمپنیوں کے لیے پروگراموں کی مارکیٹنگ کرتے ہیں، سائبر حملے کے بعد یہ شبہات پیدا ہوئے ہیں کہ حملے کا مقصد اسرائیل کو بھیجے گئے پیکجوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے،سائبر حملے میں اسرائیلی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے، اسرائیلی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں فلسطین نواز ہیکرز ملوث ہیں جبکہ اسرائیلی حکام ہیکرز پر انگلیاں اٹھارہے ہیں ،دوسری جانب ہیکرز نے امریکا کی وزارت خزانہ اور محکمہ تجارت کو زبردست سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہیکرزنے ایک آئی ٹی کمپنی سے بھیجے گئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے نقب لگائی،امریکی محکمہ تفتیش، ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کا سائبر سیکیورٹی ڈویژن سائبر حملے کی تفتیش کررہا ہے،حملے میں روسی ہیکرز کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل پر بڑاسائبر حملہ ،40 فرموں کا ڈیٹا صاف،معیشت کو…
اسرائیل پر بڑاسائبر حملہ ،40 فرموں کا ڈیٹا صاف،معیشت کو جھٹکا لگنے کاامکان
-
Ilyas - دسمبر 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































