اللہ کے حکم سے ہی مشکلات آتی ہیں لیکن اللہ نے کوئی ایسی بیماری نازل نہیں کی جس کا علاج نہ ہو، مصائب کے ذریعے بندوں کو آزمایا جاتا ہے،شیخ عبداللہ بن سلیمان
محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی،10ہزار افراد کو سعادت نصیب ہوئی ،حج کی تکمیل کے بعد حجاج قرنطینہ میں چلے گئے،کسی میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی
مکہ (نیوزڈیسک)خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کو وباو ¿ں اورآفات سے دور رکھے، تقویٰ اختیار کرنے والے کی ہرتنگ دستی دورکردی جاتی ہے بدن کی سلامتی کیلئے اپنی صحت کاخیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے، ہم پر امراض کو پھیلنے سے روکنا لازمی امر ہے، دنیا پر مشکلات اللہ کا امتحان ہیں، اللہ کے حکم سے ہی مشکلات آتی ہیں لیکن اللہ نے کوئی ایسی بیماری نازل نہیں کی جس کا علاج نہ ہو، مصائب کے ذریعے بندوں کو آزمایا جاتا ہے اور صبر والوں اور بے صبروں کے درمیان تمیز ہوتی ہے، اللہ نے فرمایا کہ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی، بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری طرف لوٹائے جاو ¿ گے، مشکلات جتنی بڑی ہوں ہمیشہ رہنے والی نہیں اللہ کی رحمت زیادہ وسیع ہے اور ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ دوسری جانب مناسک حج اور طواف وداع کے حجاج کرام 14 دن قرنطینہ میںچلے گئے، حجاج اپنے اپنے آبائی علاقو ں ،عارضی اقامت گاہوں اور ہوٹلز میں الگ تھلگ زندگی گذاریں گے، کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا ، صرف 10 ہزار افراد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے ،ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہے اور 30 فیصد سعودی شہری ہیں،حکام کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آزمائش امتحان، ہمیشہ نہیں رہتی،اللہ سے رجوع کریں(خطبہ حج)
آزمائش امتحان، ہمیشہ نہیں رہتی،اللہ سے رجوع کریں(خطبہ حج)
-
Ilyas - اگست 6, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































