Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگادی، قرآن بھی نذر آتش

رام اللہ : صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگادی۔ آباد کاروں نے صبح سویرے مغربی کنارے کے شمالی علاقے سلفیت کے قریب دیر استیہ پر دھاوا بولا اور علاقے کی حجہ حمیدہ مسجد کو آگ لگا دی۔
نمازی نماز فجر کیلئے مسجد پہنچے تو دروازہ ٹوٹا ہوا اور اندر شعلے بھڑکتے ہوئے پائے۔ آگ نے قرآنی نسخے اور مذہبی کتابیں بھی جلادیں۔ مقامی افراد کے مطابق مسجد کے اندر جلانے والا مواد پھینکا گیا اور دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے اور نبی اکرم ﷺ کے خلاف توہین آمیز الفاظ لکھے گئے۔
فلسطینی وزارت اوقاف نے حملے کو وحشیانہ جرم قرار دیا اور کہا کہ عبادت گاہوں پر یہ حملے منظم اسرائیلی پالیسی ہیں جو فلسطینیوں کو ڈرانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے واقعہ کو قطعی ناقابل قبول قرار دیا ہے۔اردن، جرمنی، سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular