
غزہ : صیہونی حکومت نے حماس کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کردی، حماس کو یہ پیشکش مصر کے ذریعے کی گئی ہے، صیہونی حکومت نے مصر کو اطلاع دی ہے کہ وہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ وہ اہم چیلنجز یعنی ایران اور حزب اللہ پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے، حماس کے ایک سینئر رہنما موسی ابو مرزوق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں بنیادی پیش رفت ہوئی ہے، اگر صیہونی حکومت نے حماس کی تجویز کا جواب دیا تو معاملہ ہفتوں میں طے ہوجائے گا، صیہونی حکومت کی جانب سے تاخیر کا مقصد زیادہ سے زیادہ وقت حاصل کرنا ہے۔


































