
مقبوضہ بیت المقدس : صیہونی حکومت نے یہودیوں کو مسجد الاقصی کے احاطے میں ’خاموشی‘ سے عبادت کی اجازت دے دی ہے جس سے اس مقدس مقام کی حیثیت تبدیل ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے احاطے میں اس مقام پر یہودیوں کو خاموشی سے عبادت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جسے یہودیوں میں حرم قدسی شریف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جس سے اس مقدس مقام کی حیثیت تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے رپورٹ کے مطابق یہ جگہ یروشلم کے دیواروں میں گھرے پرانے شہر میں اس علاقے کا حصہ ہے جس پر اسرائیل نے 1967ء کی مشرق وسطی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1980ء میں اسرائیل مشرقی یروشلم پر قابض ہوا اور اس کے اس اقدام کو کبھی بھی بین الاقوامی برادی کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا۔


































