
ریاض: سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر بھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ نےکہا ہے کہ خواتین پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے محرم کی شرط ختم کردی ہے۔اب وہ بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا دارومدار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے۔ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر کام جاری ہے۔

































