Thu Oct 22, 2026

خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے

روزانہ کی خبریں

کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، ایرانی ترجمان

تہران : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکا ہے اور نہ ہی آئندہ جھکے گا بلکہ اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گا۔ ترجمان نے حالیہ ہنگاموں پر مغربی ملکوں کے موقف اور ڈنمارک میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک میں حملہ آور کو پورا موقع دیا جاتا ہے کہ وہ چاقو لیکر ایرانی سفارت خانے میں داخل ہو ، سفیر کو دھمکائے اور کارکنوں پر تشدد کرے۔ اپنے شہریوں کی سلامتی کا پابند ایران، بلوؤں اور ہنگاموں کو کسی طور برداشت نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ تہران بدستور مذاکرات کے راستے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایسا پائیدار معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایران کے مفادات کی ضمانت فراہم کی گئی ہو۔ناصر کنعانی نے عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی گولہ باری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ، علیحدگی پسند مسلح دشمن کے ٹھکانوں پر ہمارے حملے عالمی قوانین اور ضابطوں کے عین مطابق ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular