
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نیٹو افواج کی باقیات کو اسلام آباد لانے پر سوال اٹھائے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں کو اسلام آباد لایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ بیس سال تک افغانسان کے معصوم لوگوں پر لوہے اور بارود کی بارش کی ان شکست خور بھیڑیوں کو طیاروں میں بٹھا کر اسلام آباد لایا گیا ہے آخر حکومت کو کیاپڑی تھی کہ افغانستان کے مسلمانوں پر 20سال تک جبر کرنے والے موت کے سودا گروں کو اسلام آباد لایا گیا بڑے بڑے ہوٹلوں میں ٹھرایا گیا انہوں نے کہا کہ تاجکستان اور ازبکستان نے ساتھ نہیں دیا امریکی پارٹنر انڈیا نے قبول نہیں کیا لیکن بارود کے اس ڈھیر کو ہماری حکومت نے قبول کرلیاان کو وی آئی پی بنانا ہماری اور افغانستان کی عوام کی آج امریکا کو خوش کرنے کے لئے چند ڈالروں کی خاطر ان کو پناہ دی گئی کیا مجبوری بنی کے آپ لوگوں نے نیٹو کے پانچ ہزار افراد کو اسلام آباد میں پناہ دی.


































