
جنیوا : اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو پچھلے پچاس برسوں میں اپنی سب سے بڑی بے دخلی کے بحران کا سامنا ہے۔ انروا نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں، گھروں کی مسماری اور آبادکاروں کے حملوں نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ستمبر کے آخر تک چالیس ہزار سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہوچکے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ انروا مقبوضہ مشرقی القدس سمیت مغربی کنارے میں 1967 کے بعد سے سب سے بڑے بے دخلی بحران کے دوران ہنگامی امداد کی قیادت کر رہا ہے۔ ادارے کے مطابق ہر چار بے گھرخاندانوں میں سے ایک اب بھی اپنے گھر واپس نہیں لوٹ سکا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ انروا روزانہ 13 ٹن کچرا ہٹا رہا ہے تاکہ عارضی پناہ گاہوں میں صفائی برقرار رکھی جا سکے۔


































