
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی درندگی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حماس اور روسی صدر پیوٹن کو ایک جیسا قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ حماس اور پیوٹن کو جیتنے نہیں دیں گے۔ جوبائیڈن نے امریکی عوام سےبراہ راست خطاب کرتےہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یوکرین اور غزہ کے تنازعات بہت دور دکھائی دیتے ہیں اور یہ پوچھنا فطری ہے کہ امریکیوں کے لیے اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگایا کہ حماس اور پیوٹن مختلف خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن ان میں ایک بات مشترک ہے کہ وہ دونوں ہمسایہ جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور یوکرین کی کامیابی کو یقینی بنانا امریکا کی قومی سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اگر ہم نے یوکرین میں اقتدار اور کنٹرول کے لیے پیوٹن کی بھوک کو نہیں روکا تو وہ خود کو یوکرین تک محدود نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ حماس نےدنیا پر بے لگام برائی مسلط کر رکھی ہے۔ یرغمال بنائے گئے امریکیوں کی حفاظت سے بڑھ کر میرے لیے کوئی ترجیح نہیں ہے۔ بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس کو فوری درخواست بھیجیں گے کہ وہ اسرائیلی فضائی دفاع کی فنڈنگ میں مدد کریں۔ اسرائیل میں ہمیں اس بات کویقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس وہ چیزیں موجود ہوں جن کی انھیں آج اور ہمیشہ حفاظت کے لیے ضرورت ہے۔


































