
بیروت : حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسے خانہ جنگی میں نہیں دھکیلا جاسکتا۔ ریلی پر فائرنگ میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ کےموقع پر گفتگو میں سینیئر رہنما ہاشم صفی الدین نے کہا کہ سیاسی جماعت ایل ایف یا القوات اللبنانیہ ملک میں نئی خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم خانہ جنگی نہیں چاہتے، اسی لئے انہوں نے اشتعال دلانے کے لئے ایسا کیا۔ ہمیں خانہ جنگی میں دھکیلا نہیں جا سکتا ہم اپنے شہیدوں کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ القوات اللبنانیہ (ایل ایف پارٹی) امریکا کے سیدھے اشارہ پر کام کر رہی اور اسے کچھ عرب ملکوں سے مالی امداد ملتی ہے۔ ایل ایف پارٹی لبنان کی 1975 سے 1990 تک چلنے والی خانہ جنگی میں ملیشیا گروپ تھا۔


































