
تہران : ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی لمحے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردئے۔ ایران کے نائب صدر اول محمد رضا عارف نے کہا کہ جون میں بارہ روزہ جنگ کے بعد حالیہ خاموشی صرف ایک عارضی وقفہ ہے۔ ہمیں ہر لمحہ ممکنہ محاذ آرائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کسی باضابطہ جنگ بندی میں نہیں ہے بلکہ محض دشمنیوں کے عارضی تعطل کی حالت میں ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے عسکری مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے بھی اتوار کو کہا تھا کہ ایران بدترین صورت حال کے لیے منصوبے تیار کر رہا ہے۔ ہم جنگ بندی میں نہیں بلکہ جنگ کے مرحلے میں ہیں، یہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔


































