Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقاتیں

ریاض : غزہ میں ظلم اور بمباری کے لئے اسرائیل کو بھرپور تعاون اور مدد فراہم کرنے والے امریکی وزیر خارجہ دورہ اسرائیل کے بعد خلیجی ممالک کے دورہ پر ہیں۔
اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ ولی عہد نے کشیدگی ختم کرنے اور غزہ سے حصار اٹھانے پر زور دیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ غزہ میں عالمی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے خطے کی سلامتی اور امن کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ دائمی امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔ ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular