Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

امریکی وفد کا یمن کے ساحلی علاقوں کادورہ, تیل ہتھیانے کی منصوبہ بندی

صنعا : ایک یمنی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا یمن کے تیل سے مالا مال ساحلوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ویب سائٹ نے امریکی وفد کے دورہ حضرموت کے بعد لکھا کہ امریکی وفود کے اس صوبے خصوصاً ساحلی شہروں کے دورے، یمن کے تیل سے مالا مال علاقوں میں امریکا کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک امریکی وفد "سول افیئرز ٹیم” کی آڑ میں یمن کے "حضرموت” کے علاقے "بروم” میں داخل ہوا اور مقامی حکام سے ملاقات کی۔امریکی افواج کی سول افیئرز ٹیم کے عنوان سے اور سروس پروجیکٹس کے معائنے کے بہانے امریکی وفد کا ساحلی شہر بروم کا دورہ، ان عزائم کی حقیقت اور یمن میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے، ساحلوں اور تزویراتی مقامات پر تسلط قائم کرنے کے امریکہ کے دشمنانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے – ویب سائٹ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائی یمن کے خلاف جارحیت کے حقیقی اہداف کو ظاہر کرتی ہے اور باقی صرف ان اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے ہتھیار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular