
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نے حراست اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت میں مقدمے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے انسانی حقوق سے متعلق معروف برطانوی بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو بین الاقوامی عدالتوں میں مشورہ دینے اور اپنی نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب ریاست اور ملک کے خلاف عالمی عدالت میں جانا ہے، انہوں نے 9 مئی کو ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔


































