
تہران :ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ہر ملاقات کے لیے ہم آہنگی اور ایجنڈے کی ضرورت ہوتی ہے ویانا جوہری مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہوں گے دوسری جانب خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر ازسرنو گفتگو کے 6 ادوار ہوچکے ہیں۔ ایران میں نئی حکومت کے قیام کی وجہ سے مذاکرات کا عمل جون میں روک دیا گیا تھا.


































