
سان فرانسسکو: امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامیوں نے ہندوستانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ سان فرانسسکو میں اتوار کی رات ڈیڑھ سے ڈھائی کے درمیان نامعلوم افراد قونصل خانے پہنچے۔ اور توڑ پھوڑ کے بعد بیرونی دروازے کو آگ لگادی۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے اطلاع ملتے ہی قونصل خانے پہنچ کر آگ کو فوری طور پر بجھا دیا۔ کسی بڑے نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ نامعلوم افراد نے دیوار پر سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے حق میں نعرے لکھ دئے اور اسے رہا کرنے کا نعرہ بھی تحریر کیا۔ یہ چھ ماہ میں قونصلیٹ پر دوسرا حملہ ہے اس سے پہلے بھی خالصتان کے حامی مظاہرے کے دوران قونصلیٹ میں گھس گئے تھے۔ امریکا نے قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ملزموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔


































