Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ترین ممالک میں قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ترین ممالک میں قرار دے دیا۔ ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن تمام احسانات بھول بیٹھے۔چین کے کردار پر بات کرتے کرتے پاکستان کو بھی نہیں چھوڑا اور الزامات کی برسات کردی۔جوبائیڈن نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔اس میں کوئی ضابطگی اور ہم آہنگی نہیں ہے۔ میراخیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سےایک ہے۔ جوبائیڈن نے کہاکہ ہم ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جہاں چین، روس، بھارت اور پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ یہ قابو سے باہر ہے لیکن یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ کوئی روسی رہنما ایٹمی ہتھیار استعمال کرنےکی دھمکی دے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular