Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

امریکا کی پالیسیوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، رابطہ کمیٹی عراقی مزاحمتی تنظیمیں

بغداد : عراق کی مزاحمتی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اور اس کے وعدے محض فریب ہیں۔ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مزاحمت کے وفادار مجاہدین ہمیشہ عراق اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ان کے ہاتھ ٹریگر پر ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائی ہے اور اپنے کچھ فوجی اڈوں پر تعینات اہلکاروں کی تعداد کم کی ہے، نیز بعض یونٹوں کو نسبتاً محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ لیکن دوسری جانب اس نے عراق کی فضائی حدود میں اپنے جنگی طیاروں اور ڈرونز کی پروازیں بڑھا دی ہیں، جو عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور عراقی عوام کی مرضی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
مزاحمتی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے عراق کی سرکاری اداروں اور پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی افواج کی تعیناتی اور سرگرمیوں پر سخت نگرانی کریں اور ان کے حقیقی انخلا کو یقینی بنائیں، تاکہ عراق کو زمین اور فضاؤں پر مکمل خودمختاری حاصل ہوسکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular