
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر 2001 کو ورلڈٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے، امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پردستخط کردیے گئے ہیں، صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں، ان کا کہنا تھا ہمیں2977 بیگناہ لوگوں کے خاندانوں کے دردکو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکاکی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں،ایگزیکٹو آرڈر محکمہ انصاف اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی11 ستمبر کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے ڈی کلاسیفیکیشن ریویوکی نگرانی کریں، اس حکم میں امریکی اٹارنی جنرل سے یہ بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے دوران غیرقانونی دستاویزات کوعوامی طور پرجاری کرے۔


































