
واشنگٹن : امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت میں لے جانے پر سیخ پا ہوگیا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی پر پابندیاں لگادیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او اسرائیل کے ساتھ تنازع کو بین الاقوامی بنانے کیلئے عالمی عدالتوں میں گئے۔ فلسطینی اتھارٹی وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی اور اس نے امن کے امکانات کو نقصان پہنچایا۔ پی ایل او اور فلسطینی اتھارٹی کے حکام امریکی ویزا حاصل نہیں کرسکیں گے۔


































