Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امریکا کا تسلط پسندانہ نظام پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے، ایرانی صدر کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب

تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ساکھ کھوچکا ہے، واشنگٹن کے پاس اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں، کانگریس کی عمارت پر حملہ اور امریکی طیارے سے افغان شہریوں کے گرنے کے مناظر، یعنی کیپٹل ہل سے لے کر کابل تک کے واقعات سے پوری دنیا کو ایک ہی پیغام ملا ہے کہ امریکا کا تسلط پسندانہ نظام خواہ کے ملک اندر ہو یا باہر ، پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں آج امریکا کا کوئی وجود نہیں حتی کہ اسے باہر نکال دیا گیا، افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہو چکا اور عراق سے بھی بڑی تعداد میں اپنے ملک لوٹ گئی، دنیا آج امریکہ کو ترجیح نہیں دیتی، انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایران پر پابندیاں عائد کرکے امریکا نے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے، ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے جو ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے مفید ثابت ہو سکیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular