
واشنگٹن : نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر فرانسس کولنز نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچار ہے، عوام کو ویکسین لگانے میں سستی دکھائی گئی، جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے، امریکا کو اس وقت کورونا کے خلاف جس مقام پر ہونا چاہیے تھا وہاں پر نہیں، رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ دو ہفتوں میں کورونا کے ایک لاکھ 18 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔


































