
یا
واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کےاعلامیہ میں کہا گیا کہ 2019 میں کالعدم بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ مجید بریگیڈ کا نام بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جبکہ رواں سال بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں اکتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے اور تین سو سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے۔


































