
امریکا کی چینی عہدیداروں پر پابندیاں، جواب میں چین نے امریکی قانون سازوں پر پابندیاں عائد کردیں، ریپبلکن سینیٹر مارو روبیو بھی شامل
چین میں امریکیوں کو "ریاستی سلامتی” کی وجوہات کی بنا پر تفتیش اور طویل نظربند کیا جا سکتا ہے، چین میں امریکی شہریوں کے نام محکمہ خارجہ کا بیان
واشنگٹن /بیجنگ (نیوزڈیسک) امریکا اور چین میں سفارتی کشیدگی انتہا پر پہنچ گئی ،چین نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی عہدیداروں پر پابندی لگادی جبکہ چین میں امریکیوں کی گرفتاری کے خدشات بڑھ گئے، محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین میں امریکیوں کو "ریاستی سلامتی” کی وجوہات کی بنا پر تفتیش اور طویل نظربند کیا جا سکتا ہے، چین میں امریکی شہریوں کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکام عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کیلئے مقامی قوانین کے من مانے اطلاق پر عمل درآمد کر سکتے ہیں،اُدھر مسلمان ایغور اقلیت کو دبانے کے الزام میں چینی عہدیداروں پر پابندیوں کے جواب میں چین نے امریکی قانون سازوں پر پابندیاں عائد کردیں،پابندیوں کی لپیٹ میں آنے والوں میں ریپبلکن سینیٹر مارو روبیو بھی شامل ہیں، ہانگ کانگ میں سیکیورٹی سے متعلق متنازعہ قانون ، کوویڈ کی وبا اور بحیرہ جنوبی چین میں تناو ¿ دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا ہے


































