
Police officers monitor protesters holding a banner during a protest in support of pro-Palestinian group Palestine Action, in Trafalgar Square, central London, on June 23, 2025, as British government is expected to announce the group’s ban. According to British media reports, the British government is to ban the pro-Palestinian group Palestine Action, whose activists broke into a Royal Air Force base in England on June 20 and sprayed two military aircraft with red paint. (Photo by HENRY NICHOLLS / AFP)
واشنگٹن : امریکا نے اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے پر فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے تین ممتاز گروپوں، الحق، فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق اور المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ان گروپوں کو اسرائیل کی رضامندی کے بغیر اسرائیلی شہریوں کی تحقیقات، گرفتاری، حراست یا مقدمہ چلانے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی کوششوں میں براہ راست ملوث ہونے کے لیے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تینوں گروپوں نے آئی سی سی کو اسرائیلی زیادتیوں کے ثبوت فراہم کیے تھے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اپنی افواج، اپنی خودمختاری اور اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ان اداروں کو سزا دینا جاری رکھے گا جو اپنی حدود سے تجاوز میں ملوث ہیں۔


































