Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

انروا کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، امریکی الزام گمراہ کن قرار

جنیوا : اقوام متحدہ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے انروا کو حماس کا ذیلی ادارہ قرار دینے کے الزام کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا۔۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انروا کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ وہ غزہ میں انسانی امداد کے سب سے بڑے کام کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بیانات حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ انروا کے صرف چند اہلکاروں کے بارے میں قابلِ اعتبار شواہد سامنے آئے تھے جنہیں فوری طور پر برطرف کردیا گیا جبکہ باقی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی کوئی بنیاد ثابت نہیں ہوئی۔ فرحان حق نے زور دیا کہ انروا غزہ میں لاکھوں متاثرین کی زندگی بچانے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے۔ عالمی برادری کو بے بنیاد الزامات کے ذریعے اس پر حملے کی کوششوں کے بجائے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔۔

مزید پڑھیے

Most Popular