
کیف : یوکرین کی فوج نے پیشقدمی کرتے ہوئے روس کے الحاق شدہ علاقوں میں سے کئی علاقے دوبارہ حاصل کر لیے۔ یوکرینی فوج جنوبی شہر خیرسون کے قریب پیش قدمی کر رہی ہیں اور مشرق میں بھی مستحکم ہو رہی ہے۔ یوکرینی افواج نے جنوبی علاقے خرسون کے ایک اہم گاؤں کو آزاد کرا لیا ہے۔ کیف میں وزارت دفاع نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں فوج کو یوکرین کا جھنڈا ڈیوی ڈیو برڈ کے اوپر لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس دوران کئی دیگر قریبی دیہات پر دوبارہ قبضے کی اطلاعات ہیں۔ فوجی مشرق میں روس کےزیر قبضہ علاقے لوہانسک کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کئی علاقوں میں آزاد کرائی گئی نئی بستیاں شامل ہیں۔ کئی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں تقریباً 130 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے.


































