
ماسکو: روس میں یوکرین جنگ کیلئے ریزرو فوجیوں کی طلبی کے خلاف احتجاج 30 سے زائد شہروں میں پھیل گیا۔ پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔روسی صدر پیوٹن کے اعلان کے بعد ملک کی سڑکیں مظاہرین سے بھرگئیں۔ ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔سب سے زیادہ 500 گرفتاریاں ماسکو سے کی گئیں۔ گرفتار ہونے والوں میں بعض بچے بھی شامل ہیں۔ ماسکو میں احتجاج روکنے کیلئے کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر روسی صدر نے فوجی بھگوڑوں یا ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کیلئے سخت سزا کے قانون پر دستخط کردئے ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ روسی افواج نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد ملک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ۔

































