
کیف : یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے 50 سے زائد میزائل حملے کیے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ یوکرین کی فوج نے کہا کہ روس نے مختلف اوقات میں میزائل حملے کیےجن میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ روس کے حملوں کے بعد دارالحکومت کیف میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔یوکرینی ایوان صدر کے نائب سربراہ کریلو تیموشینکو نے بتایا کہ ’روسی دہشت گردوں نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تنصیبات پر شدید حملے کیے۔بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملوں کا الزام کیئف پر عائد کرنے کے بعد روس نے یوکرین پر میزائل برسائے ہیں۔بحری بیڑے پر حملے کو بنیاد بناتے ہوئے روس نے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


































