Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

خطے میں امریکی مفادات مزاحمت کاروں کے نشانے پر، فوجی اڈوں پر حملے

صنعا: غزہ پر حملے کے بعد خطےمیں امریکی مفادات مزاحمت کاروں کے نشانے پر آگئے۔ یمن سے انصاراللہ نے امریکی بحری جہاز پر میزائل سے حملہ کردیا۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائلوں کا نشانہ اسرائیل تھا۔ امریکی نیوی نے یمن سے داغے گئے تین کروز میزائل اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ ادھر عراق کے مغربی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ فوجی اڈے میں یکے بعد دیگرے بڑے دھماکے سنے گئے۔ حملے کے بعد فضا میں امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹرز گشت کرنے لگے۔ عراقی مقاومتی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام میزائل اپنے ہدف پر لگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شام کے صوبے دیرالزور میں دو الگ الگ میزائل حملوں میں العمر آئل فیلڈ اور کونوکو گیس فیلڈ سے منسلک گیس لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ عراقی مقاومتی تنظیموں نے گیس فیلڈ کونیکو میں تعیینات امریکی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular