Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ہندوستان کے صوبے ہریانہ میں دو مساجد نذر آتش، نماز جمعہ پر پابندی

نئی دہلی: ہندوستان کے صوبے ہریانہ کے ضلع نوح میں دو مساجد کو آگ لگادی گئی۔ نوح کے علاقے وجئے چوک اور پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مساجد میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے مساجد کو معمولی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسجد کو آگ لگائی گئی جبکہ دوسری مسجد میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتا ہے۔ ایک دو دن قبل بھی دونوں مساجد پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔ ادھر ہندوتوا شرپسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے مسلم خاندانوں نے گروگرام سے نقل مکانی شروع کردی اور کئی خاندان علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہندوتوا شرپسند کھلے عام مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کے اعلانات کرتے پھر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ پولیس نے اب تک نوح اور گروگرام اضلاع میں فسادات کے سلسلہ میں 44 ایف آئی آر درج کی ہیں اور 139 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ادھر اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے ہریانہ کے شہر گروگرام میں نماز جمعہ نہیں ہوسکے گی۔ مسلمانوں نے گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular