Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

بنگلہ دیش: قرآن کی بےحرمتی کیخلاف پرتشدد احتجاج

Activists of Islami Andolan Bangladesh, an Islamist political party take part in a protest outside the National Mosque in Dhaka on October 16, 2021, as protests began on October 13 after footage emerged of a Koran being placed on the knee of a figure of a Hindu god during celebrations for the Hindu festival of Durga Puja. (Photo by Munir uz zaman / AFP)

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں مذہبی جھڑپوں کےدوران دو ہندو شہری ہلاک ہوگئے۔ بدھ کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے شروع ہونیوالی جھڑپوں میں اب تک چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ تشدد کا واقعہ جنوبی علاقے بیگم گنج میں پیش آیا جب سینکڑوں مسلمانوں نے درگاہ پوجا کے آخری دن جلوس نکالا۔ اور دو سو سے زیادہ مظاہرین نے ایک مندر پرحملہ کردیا جہاں ہندو برادری کے افراد دس دن کے تہوار کے آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے مندر کمیٹی کے ایک ایگزیکٹو رکن کو مارا پیٹا اور چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ ہفتے کی صبح مندر کے ساتھ ایک تالاب کے قریب ایک اور ہندو شخص کی لاش ملی۔ ہندو برادری کے ایک رہنما گوبند چندر پریمانک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم 150 ہندو زخمی ہوئے ہیں اور کم از کم 80 عارضی مندروں پر حملہ ہوا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید بدامنی پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی دستے سمیت اضافی سیکیورٹی تعینات کی ہے۔جمعے کو ڈھاکہ اور چٹاگانگ میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular