
قاہرہ : غزہ میں ایک طرف بھوک اور قحط کی صورتحال ہے۔ قحط زدہ فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کیلئے مصر اپنی سرحد تو نہیں کھول رہا ہے لیکن اسرائیل کے ساتھ 35 ارب ڈالر مالیت کا تاریخی گیس معاہدہ طے کرلیاہے۔
معاہدے کے تحت اسرائیل مصر کو 2040ء تک تقریباً 130 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس فراہم کرےگا۔ پہلے مرحلے میں مصر کو 20 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی اضافی پائپ لائنز کی تنصیب کے بعد 2026ء کے آغاز میں شروع ہوگی۔ گیس فراہم کرنے والی اسرائیلی کمپنی نیومڈ نے اس معاہدے کو اسرائیل کے گیس ذخائر کی دریافت کے بعد سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ نیا معاہدہ اسرائیل اور مصر کے درمیان موجودہ گیس معاہدے کی توسیع اور خطے میں توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔


































