
انقرہ: ترکیہ نے یورپی یونین کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اشارہ دیدیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ یورپی یونین ترکیہ سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم رونما ہونے والی حالیہ پیشرفت میں اپنا جائزہ لیں گے اور اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات اور تعصبات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی رپورٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی پر اردوان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا۔ یورپی یونین کو ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک تلاش کرنا چاہئے۔


































