Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

ترکیہ کی اسرائیل کو علاقائی سیکیورٹی فریم ورک کا حصہ بننے کی پیشکش

انقرہ : ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل 1967 کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے تو وہ مستقبل میں مجوزہ علاقائی سیکیورٹی پلیٹ فارم کا حصہ بن سکتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک انٹرویو میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور خلیجی ممالک پر مشتمل نئے علاقائی سیکیورٹی فریم ورک کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ نظام تشکیل دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ بن سکتا ہے جب خطے میں حالات معمول پر آ جائیں۔ فیدان کے مطابق اسرائیل کی شمولیت اس شرط سے مشروط ہوگی کہ وہ 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔انہوں نےکہاکہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کی صورت میں علاقائی ممالک اسرائیل کی سلامتی میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular