
انقرہ : ترکی نے یورپی یونین کے دباؤ پر مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے انکار کردیا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، نیٹو کے رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں، جنہوں نے ان ،ممالک کے لیے کام کیا، اردوان نے کہا کہ یہ امید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی پانچ لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔


































