
انقرہ : ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات ختم کردیئے۔ ترکیہ کی وزارت تجارت نے فوری طور پر تجارت بند کردی ہے۔ترکیہ کی وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیل سے درآمدات اور برآمدات کو بند کیا جارہا ہے۔ فیصلے پر فوری عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ ترکیہ نے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کئی بار رابطے کیے ہیں اور غزہ میں انسانی المیے کے ذمہ دار ملک سے تجارت ممکن نہیں رہی ہے۔اسرائیل نے ترکیہ کے فیصلے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوان کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ترکیہ کے ڈکٹیٹر ہیں اور ملکی مفادات کے برعکس ذاتی تسکین کے لیے فیصلے کرتے ہیں۔


































