
لندن : میئر لندن صادق خان نے ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلامو فوبیا کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے سر پر سوار ہوں۔ صادق خان نے بس میں سفر کے دوران انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کو متعصبانہ سوچ کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نسل پرست، جنسی تعصب کا شکار اور خواتین واسلام کے خلاف ہیں۔ صادق خان نے ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے سر پر سوار رہتے ہیں اور وہ بھی بغیر کرائے کے۔
انہوں نے خود کو خوفناک میئر قرار دینے کے سوال پر کہا کہ مسلمان میئر ایک لبرل، کثیر الثقافتی، ترقی پسند، کامیاب شہر کی قیادت کر رہا ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ اب ریکارڈ تعداد میں امریکی لندن آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے تبصروں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ میرے پاس فکر کرنے کے لیے اس سے زیادہ اہم چیزیں ہیں۔


































