
واشنگٹن : سابق امریکی صدر ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے 37 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 49 صفحات پرمشتمل فردِ جرم کی سیل کھول دی گئی۔ فردجرم کے مطابق سابق صدر کو نیوکلئیر ہتھیاروں، فوجی حملوں کے منصوبوں سمیت دیگر خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ وہ 2021 میں وائٹ ہاؤس سے جاتے ہوئے انتہائی خفیہ دستاویزات ساتھ لے گئے تھے۔ جنہیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم، شاور، بیڈ روم اور بال روم میں رکھ دیا اور دو مرتبہ دوسروں کو بھی دکھایا۔ ٹرمپ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فائلیں اپنے پاس رکھنے سے متعلق وفاقی تحقیقات کو بھی روکنے کی کوشش کی۔ ان پر الزامات میں جاسوسی ایکٹ کی 31 خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ کو سو سال قید ہوسکتی ہے۔


































