Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

عمران خان کی بہنوں پر تشدد اور سڑکوں پر گھسیٹنا یزیدی طرز عمل ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

راولپنڈی : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں پر تشدد اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کون سا پاکستان ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ یہ کون سا دین ہے؟ ایسا ظلم تو کوئی کافر بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کسی کی ناموس کے ساتھ اس طرح کھیلنا، کسی کی بہنوں کو بے دردی سے مارنا، انہیں سڑکوں پر گھسیٹنا۔ یہ کون سے اخلاق، کون سی شریعت اور کون سی ریاست کی تصویر ہے؟ کیا یہ اسلام ہے؟ کیا یہ پاکستان ہے؟ کیا یہ قرآن ماننے والوں کا طرزِ عمل ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب حکومت کے اشارے پر پولیس نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بہنوں اور دیگر عورتوں پر جو سفّاکی کی ہے، وہ انسانیت کے چہرے پر طمانچہ اور ریاستی طاقت کے بدترین استعمال کی مثال ہے۔ یہ ظلم صرف ظلم نہیں یہ اُس کردار کی زندہ تجدید ہے جس نے اہلِ بیتؑ علیھم السلام کی عورتوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔ یہ وہی روش ہے جو یزید کی فوج نے اختیار کی تھی، جب اہلِ بیتِ رسول علیھم السلام کی مقدس خواتین کی چادریں چھینی گئیں، ان کی حرمت پامال کی گئی، اور انہیں ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کچھ ہوا ہے، وہ اسی یزیدی سوچ کا جدید روپ ہے۔ یزید کی فوج جب چاہے نام بدل لے، چہرہ بدل لے، مگر اس کے کردار کی بدبو زمانہ پہچان لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی حرمت پر ہاتھ ڈالنے والے نہ مسلمان کہلانے کے لائق ہیں، نہ پاکستانی کہلانے کے۔ یہ وہی یزیدی کردار ہیں جنہوں نے تاریخ کو خون میں ڈبویا تھا، اور آج پھر اسی کردار نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔ ایسے ظلم کے سامنے خاموش رہنا بزدلی ہے، اور اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہر غیرت مند انسان پر فرض ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular