Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

آج ہر دور سے زیادہ فلسطین کی آزادی سے نزدیک ہوئے ہیں، القدس بریگیڈ

غزہ : القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف جنگ کا دائرہ غزہ تک محدود نہیں ہوگا بلکہ پورا اسرائیل اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم دشمن ہمارے جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جنگ کی آگ مزید پھیل رہی ہے۔ جنوبی لبنان میں پیش آنے والا واقعہ اس کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔ ابوحمزہ نے مزید کہا کہ فلسطین سے باہر بھی ہمارے منصوبے ہیں جو عنقریب دنیا کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ صہیونیوں کے تجاوزات کے مقابلے میں مسجد اقصی کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔ ہم اپنے مقدسات کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے اور صہیونی جیلوں میں قید ہمارے اسیروں پر جاری مظالم کو ختم کریں گے۔ انہوں نے غرب اردن کے عوام سے اپیل کی کہ غزہ میں جاری مقاومت کی حمایت کریں اور مجاہدین کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کریں۔ آج مقاومت کے لئے حالات بہت سازگار ہیں اور اپنی پوری طاقت استعمال کریں گے تاکہ دشمن کو شکست دی جاسکے۔ ہر دور سے زیادہ فلسطین کی آزادی سے نزدیک ہوئے ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق جنگ کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت دشمن سے نبرد میں مصروف ہے۔ دشمن ہمیں شکست دینے کی سکت نہیں رکھتا اسی لئے بے گناہ خواتین اور بچوں پر حملے کرکے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہماری جنگ غزہ کی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گی۔ غرب اردن کے جوانوں سے اپیل ہے کہ دشمن پر دباو بڑھائیں۔ دشمنوں پر اندر اور باہر سے حملے کے منصوبے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular