Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

چیلنجز اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، عرب لیگ

الجزیرہ : عرب لیگ نے درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی اہمیت پرزوردیا ہے۔ عرب لیگ کا تین سال کے وقفے کے بعد پہلا سالانہ سربراہ اجلاس الجزائر میں ہوا۔ جس میں عرب دنیا کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں پر غور کیا گیا اور اس سے نمٹنے کیلئے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ رکن ممالک نے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خبردار کیا کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات سے دنیا کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہاکہ بین الاقوامی اورعلاقائی طاقتوں کی طرف سے عرب دنیا میں اثرو رسوخ کے زون قائم کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے عرب قانونی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اردن کے ولی عہد نے کہاکہ ہمیں تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں امید افزا صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular