
تہران : ایران کی دفاعی کونسل میں ولی امر مسلمین کے نمائندے علی شمخانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کی آڑ میں ایران کے نزدیک آنے سے پہلے ہی مداخلت کرنے والے کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے اور ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ وہ اپنے کئے پر پچھتائے گا۔ علی شمخانی نے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم ایکسپر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایرانی عوام عراق سے لے کر افغانستان اور غزہ تک امریکیوں کے نجات دلانے والے حربے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی سرخ لکیر یا ریڈ لائن ہے، مہم جوئی کے ٹوئیٹ پیغامات کا موضوع نہیں۔


































