Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

غزہ کی تباہی کے ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے، اسپین

میڈرڈ : اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ غزہ میں نقصانات کے ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزار پچیس فلسطینی عوام کے لیے انتہائی بھیانک سال رہا، جہاں نو میں سے دس گھر ناقابلِ رہائش ہو چکے اور ہزاروں زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود شہری اب بھی حملوں کا شکار ہیں اور اس نسل کشی کے ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ سانچیز نے دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور فلسطینی بحران کو عالمی سطح پر برقرار رکھنے، فلسطینی اتھارٹی کی حمایت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سکیورٹی کے حالات قائم کرنے پر زور دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular