Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

جولان کو واپس لینے کے حق پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، شام

نیویارک : شام کو یہ حق حاصل ہے کہ مقبوضہ جولان کو 1967 کی سرحدوں تک واپس لینے کے لئے عملی اقدام کرے۔اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسّام صباغ نے کیا ہے۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ جولان کو واپس لینا شام کا مسلّمہ حق ہے جس پر نہ تو مول بھاؤ کیا جائے گا نہ ہی اس موقف سے پیچھے ہٹنے کا امکان ہے۔ بسام صباغ نے کہا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کے سلسلے میں دمشق کا موقف تبدیل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ شام مقبوضہ سرزمینوں کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کی مرکزیت پر مبنی فلسطینی حکومت کی تشکیل تک فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
بسام صباغ نے شام پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں ہماری فوج کی طاقت کو کم کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے شام کے شہری مراکز پر صیہونیوں کے مسلسل فضائی اور میزائلی حملوں کو علاقے بلکہ پوری دنیا کے امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرے کا باعث قرار دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular