Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

دہشتگردی کیخلاف اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور: دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اولیاء کرام نے اپنی تعلیمات سے ہمیشہ امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیا۔ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج فروغ میں اولیا کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریباً ایک ہزار سال قبل شہر لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علیہ الرحمہ نے اپنے کردار سے لاکھوں لوگوں کو اسلام قبول کرایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیدارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام ہی وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی سے اپنے کردار منور کئے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے اپنی زندگی رضا الٰہی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور مخلوق کی خدمت کے لئے وقف کی ہوتی ہیں۔ اولیاء کرام کا جینا اور مرنا اللہ تعالیٰ کے لئے ہوتا ہے۔ بزرگان دین نے ہمیشہ حسن سلوک، انسانیت سے محبت، معاشرے میں امن و محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کیا لہٰذا ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دیکر ایک پرامن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular