
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی آبادگاروں نے مسجد ابراہیمی میں قرآن کے نسخے جلائے اور انہیں کوڑے دان میں پھینک دیا۔ مسجد ابراہیمی میں محفل موسیقی کے بعد صیہونی آباگاروں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ مذہبی جنونیوں نے مسجد میں گھس کر قرآن مجید کے نسخے جلائے، انہیں پھاڑ دیا گیا اور پھر انہیں ابراہیمی مسجد کے قریب کچرے میں پھینک دیا۔ قرآن کی بے حرمتی پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر صیہونی آبادگاروں نے سکوٹ کی چھٹی کے پہلے دن مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ۔ اسرائیلی پولیس نے دھاوا بولنے والوں کا پورا ساتھ دیا اور مسلمانوں کو مقدس احاطے سے نکال دیا۔ آباگاروں نے مسجد میں عبادات ادا کیں۔


































