Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت نے غیر ملکیوں اور دُہری شہریت کے حامل فلسطینیوں پر سخت قوانین نافذ کردئے

تل ابیب : صیہونی حکومت نے بین الاقوامی تنقید کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں یا دُہری شہریت کے حامل فلسطینیوں پر سخت قوانین نافذ کردئے۔ نیا حکمنامہ ان لاکھوں فلسطینی خاندانوں کیلئے پیچیدگیاں پیدا کرے گا جو دہری شہریت رکھتے ہیں اور پہلے ہی پیچیدہ اجازت نامے کے نظام کے سبب مشکل سے دوچار ہیں۔ سخت قوانین دوسال کیلئے نافذ کئے جائیں گے تاہم اس سے فلسطینی معیشت اور تعلیمی اداروں اور امدادی ایجنسیوں کے کام بری طرح متاثر ہوگا۔ انہیں مغربی کنارے میں رضاکارانہ طور پر تعلیم یا کام کرنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکیوں کو صرف تین ماہ کا سنگل انٹری ویزا دیا جائے گا۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ انہیں دوبارہ ویزا مل سکے۔ قوانین کے تحت فلسطینی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سالانہ صرف 150 غیر ملکی طلباء ہی رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ جبکہ غیرملکی لیکچررز کا کوٹہ بھی صرف 100 کردیا گیا ہے اور ان کا انتخاب نھی صیہونی حکومت خود کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular