Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو زوردار طمانچہ لگا ہے، اب وہ مظلوم بننے کی کوشش کررہا ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہےکہ غاصب صیہونی رجیم کو ناقابل تلافی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب وہ مظلوم بننے کی کوشش کررہاہے۔مسلح افواج کے کیڈٹس کی مشترکہ گریجویشن تقریب سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ سات اکتوبر کا معرکہ صیہونی ریاست کی ایک ناقابل تلافی اطلاعاتی اور فوجی ناکامی ہے۔ طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حاکمیت کے ڈھانچے کو ایسا ویران کیا ہے کہ اسے دوبارہ کھڑا کرنا آسانی سے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معرکہ کے ہوشیار، مدبر اور جوان فلسطینی منصوبہ سازوں کی پیشانی اور ہاتھوں کو چومتے ہیں لیکن جو کہا جارہا ہے کہ یہ آخری معرکہ فلسطین سے باہر والوں کا کام ہے تو وہ غلط کیلکولیشن کا شکار ہیں۔ جب ظلم و بربریت حد سے بڑھ جائے، جب درندہ صفت اپنی انتہا کو پہنچ جائے تو طوفان کا انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کا شجاعانہ اور فداکارانہ اقدام غاصب دشمن کے ظلم و بربریت جو سالوں سے جاری تھا اور گذشتہ چند سالوں میں شدید ہوگیا تھا، اسکا جواب تھا۔ آج جو اس خبیث دشمن نے طمانچہ کھایا ہے اب اس پر خود کو مظلوم ثابت کرنا چاہ رہا ہے، کیونکہ آج فلسطینی غزہ کے محاصرے کو توڑ کر باہر آچکے ہیں اور صیہونی عسکری و غیر عسکری مراکز تک رسائی حاصل کرچکے ہیں؛ تو اب اسرائیلی مظلوم ہوگئے؟ یہ ریاست صرف غاصب ہے مظلوم نہیں، ظالم ہے، تجاوز کرنے والی ہے، جاہل ہے، پاگل ہے لیکن مظلوم نہیں ہے۔ کوئی بھی اس درندہ صفت چہرہ کو مظلوم ثابت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظلومیت کا لبادہ مزید ظلم و ستم کرنے کا ایک بہانہ ہے۔ غزہ پر حملہ، گھروں پر حملہ، عام شہریوں پر حملہ، قتل عام ان سب کے لئے بہانہ ہے کہ خود کو مظلوم ثابت کیا جائے تاکہ اس ظلم و ستم کو چند برابر انجام دیا جائے۔ لیکن یہ بھی غلط کیلکولیشن ہے۔ یہ جان لیں کہ ان کا یہ کام بھی انکے لئے اس سے بڑی تباہی اور مصیبت کا سبب بنے گا۔ فلسطینی جوانوں کا عزم اس ظلم و ستم سے مزید مستحکم ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular